Friday, March 8, 2019

عمران خان-زاتی زندگی اور سماجی کام



نومبر 2005ء کو عمران خان کو بیرونس لاک ووڈ کے بعد بریڈفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا گیا تھا، 26 فروری کو یونیورسٹی یونین نے ہر گریجویشن تقریب سے ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی  تاہم خان صاحب نے اعلان کیا کہ بوجہ سیاسی مصروفیات اس عہدے کی ذمہ داریاں سر انجام دینے سے قاصر ہیں لہذا وہ 30 نومبر 2014ء کو یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر برائن کینٹرن نے عمران خان کو طالب علموں کے لیے ایک شاندار رول ماڈل قرار دیا۔
1990ء کی دہائی کے دوران عمران خان نے کھیلوں کے لیے یونیسیف کے خاص نمائندہ کے طور پر  بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں صحت اور امیجریشن پروگراموں کو فروغ دیا۔ لندن میں کرکٹ کے فلاحی ادارے لارڈ ٹیورنرز کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔ عالمی کرکٹ کپ منعقدہ 1992ء کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، اس کے بعد سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ اپنی والدہ کے نام پر شوکت خانم میوریل ٹرسٹ کی بنیاد رکھی، ٹرسٹ کی پہلی کوشش کے طور پر پاکستان کے پہلے اور واحد کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی۔اس کی تعمیر کے لیے پوری دنیا سے 25 ملین ڈالر سے زائد عطیہ اور فنڈز کا استعمال کرتے ہوئی جبکہ ہسپتال کی زمین اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں نواز شریف نے عطیہ کی تھی۔
27 اپریل 2008ء کو عمران خان نے ضلع میانوالی میں نمل کالج نامی تکنیکی کالج کا قیام کیا۔ یہ کالج میانوالی ترقیاتی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا اور دسمبر 2005ء سے اسے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ کالج کا درجہ حاصل ہے۔ ان کی ایک اور فلاحی تنظیم عمران خان فاؤنڈیشن ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں محتاج لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ اس تنظیم نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کی ہے۔ بخش فاؤنڈیشن نے عمران خان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں روشن گاؤں کی مہم چلائی ہے، اس مہم کے ذریعے منتخب کردہ گاؤں میں شمسی توانائی کے کئی اسٹیشنوں کا قیام کیا جائے گا اور گاؤں والوں کو شمسی توانائی سے چلنے والی لالٹین فراہم کی جائے گی۔
انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ بریڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔




No comments:

Post a Comment