Monday, March 4, 2019

عمران خان-ایک نیا عہد ایک نئی تاریخ

عمران احمد خان نیازی

عمران احمد خان نیازی 25 نومبر، 1952 کو میاں والی میں محترمہ شوکت خانم اور اکرام الله خان نیازی کے گھر میں میں پیدا ہوئے ،جوانی میں بہت خاموش اور شرمیلے تھے ، عمران خان  نے والدین کا واحد بیٹا ہوتے ہوئے چار بہنوں کے ساتھ پرورش پائی ، عمران خان کے والد کا تعلق پشتون اور نیازی قبلیلے کے شرمنخیل خاندان سے تھا , عمران خان اب بھی اپنے خاندانی پس منظر کو پٹھان ہی سمجھتے ہیں . عمران خان نے ایچی سن کالج اور کیتھڈرال سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،کبلی کالج آکسفورڈ  سے اپنی معاشیات کی انڈر گریجویٹ ڈگری سے قبل رائل گرامر سکول ورکسٹر میں داخل ہوئے ، 1974 میں یونیورسٹی کے دوران عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے 

مران خان اور انکی والدہ کا خاندانی پس منظر کرکٹ سے وابستہ ہے جس میں کامیاب ہاکی پلیئر بھی شامل تھے ، جن کو برکی کہا جاتا تھا . عمران خان کے کھلاڑی کزنز میں جاوید برکی اور ماجد خان شامل تھے جنہوں نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلی .اور انکے والد کے خاندان کی جانب سے عمران خان کے شاہد علی خان جیسے کزن تھے جو یونی لیور کے بورڈ آف ڈائرکٹز میں سے تھے. عمران خان پاکستان کی جانب سے پیدا کئے گئے بہترین کرکٹر ہیں ، عمران خان اعلیٰ پائے کے آل راونڈرز اور سب سے بڑے فاسٹ بولرز میں سے ہیں جو کہ دنیائے کرکٹ نے دیکھے 

عمران خان نے 1971 سے 1992 کے درمیان پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور جب کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی جانب سے جیتا گیا واحد ورلڈکپ جیتا تو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے ، کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد عمران خان نے لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا آغاز کیا . پھر 1997 میں پاکستان تحریک انصاف کے نام سے ایک سیاسی پارٹی کا آغاز کیا . اس پارٹی کا بنیادی مقصد  آزاد عدلیہ کے زریعے پاکستان کے لوگوں کو انصاف دلانا ہے . 
یہ پارٹی اسلامی اقدار رکھتی ہے اور عمران خان کے اسلامی نظریے سے متاثر ہے . بطور ایک سیاستدان ، عمران خان کی سوچ اور مقصد پاکستان کو ایک پر انصاف معاشرے میں تبدیل کرنا ہے جہاں انسانیت کی بنیاد پر فیصلے ہوں . اور ایسا کرنے کیلئے انکا مقصد ایک آزاد عدلیہ ہے جو کہ جمہوریت کو مضبوط کرے ، انسانی حقوق کا تحفظ کرے اور قانون کی بالا دستی قائم کرے ، اور ایسے میرٹ کی مثال قائم کرے جو معاشرے میں ہر ایک کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرے ، کام کرنے والے طبقے میں معاشرتی شعور پیدا ہو . عمران خان کے سیاسی آئیڈیل ڈاکٹر اور فلاسفر علامہ محمد اقبال ہیں . عمران خان برطانیہ کے ڈیلی ٹیلی گراف سے اپنے سیاسی مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 
"میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں جس میں حقیقی جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور آزاد عدلیہ ہو . ہمیں مرکزی طاقت کو ختم کرکے نچلی سطح پر لوگوں کو با اختیار بنانا ہے " 
عمران خان 2002 میں میاںوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے 

No comments:

Post a Comment