Friday, March 8, 2019

عمران خان بطور کرکٹر


عمران خان نے کرکٹ کے جہان میں بھی اپنا ایک اعلیٰ مقام بنایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ماضی میں وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کے حوالے سے زیادہ مشہور رہے ہیں۔ ان ہی کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کرکٹ عالمی کپ جیتا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969ء - 1970ء میں لاہور کی طرف سے سرگودھا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔1971ء میں انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔

انہوں نے 88 ٹیسٹ میچ کھیل کر 362 وکٹیں 22.81 کی اوسط سے حاصل کیں۔ 1981ء-1982ء میں لاہور میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی صرف 58 رنز دے کر آؤٹ کیے۔ اور 23 مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 36.69 کی اوسط سے 3807 رنز بنائے جن میں سے 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ایڈی لینڈ میں 1991ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 132 رنز رہا۔ ان کا شمار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے وہ پاکستانکے پہلے کپتان تھے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو بھارت اور انگلستان کو انگریزی سرزمیں میں ہرایا۔ بطور کپتان انہوں نے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 جیتے اور 8 ہارے اور 26 برابر یا بغیر کسی نتیجے سے ختم ہوئے۔


    پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں ان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پانچواں کرکٹ عالمی کپ جیتا۔ یہ اعزاز ابھی تک پاکستان صرف ایک دفعہ ہی حاصل کر سکا ہے۔ انھوں نے 175 ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا۔ اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 3709 رنز 33.41 کی اوسط سے بنائے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 102 ناٹ آؤٹ تھا جو انھوں نےسری لنکا کے خلاف 1983ء میں کھیلتے ہوئے بنائے۔ ان کی قیادت میں 139 ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں سے 77 جیتے 57 ہارے، چار بے نتیجہ رہے جبکہ 1 میچ برابر رہا۔
    انہوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا جو 1975ء، 1979ء، 1983ء، 1987ء اور 1992ء میں منعقد ہوئے۔

    کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان مختلف برطانوی اور ایشیائی اخباروں میں خاص طور پر پاکستان کی قومی ٹیم کے بارے میں آرٹیکل تحریر کرتے رہے ہیں۔ بی بی سی اردو  اور اسٹار ٹی وی نیٹ ورک سمیت ایشیائی اور برطانوی کھیلوں کے نیٹ ورک پر کرکٹ مبصر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ 2004ء میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تو، وہ ٹین اسپورٹس چینل کے خصوصی براہ راست پروگرام میں مبصر تھے، 1992ء کے بعد ہر کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وہ مختلف چینلوں پر ٹیم کارکردگی اور میچز کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے رہے ہیں۔ان کو بطور کپتان ْسب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ اوسط اور بہترین گیند باز ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


    کرکٹ کی معلومات
    بلے بازیدائیں ہاتھ سے بلے بازی (RHB)
    گیند بازیدائیں باوو سے تیز گیند بازی
    حیثیتآل راؤنڈر
    بین الاقوامی کرکٹ
    قومی ٹیم
    پہلا ٹیسٹ (کیپ 88)3 جون 1971  بمقابلہ  انگلینڈ
    آخری ٹیسٹ2 جنوری 1992  بمقابلہ  سری لنکا
    ایک روزہ پہلا (کیپ 175)31 اگست 1974  بمقابلہ  انگلینڈ
    آخری ایک روزہ25 مارچ 1992  بمقابلہ  انگلینڈ
    کیریئر اعداد و شمار
    مقابلہٹیسٹایک روزہایف سیلسٹ اے
    میچ88175382425
    رنز بنائے380737091777110100
    بیٹنگ اوسط37.6933.4136.7933.22
    100s/50s6/181/1930/935/66
    ٹاپ اسکور136102*170114*
    گیندیں کرائیں1945874616522419122
    وکٹ3621821287507
    بالنگ اوسط22.8126.6122.3222.31
    اننگز میں 5 وکٹ231706
    میچ میں 10 وکٹ60130
    بہترین بولنگ8/588/588/346/14
    کیچ/سٹمپ28/036/0117/084/0




    No comments:

    Post a Comment